Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف شاعر نعیم بازید پوری انتقال کرگئے

منفرد لہجے اور مشکل زمین میں شعر کہنے میں ان کا ثانی نہیں تھا۔(فوٹو اردونیوز)
اردونیوز کے سابق کارکن  اور معروف شاعر نعیم بازید پوری مختصر علالت کے بعد ہفتے کو کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔
نعیم بازید پوری کے صاحبزادے فیضان یاسر نے بتایا ان کے والد  کچھ  دنوں سے علیل تھے طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ھسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ ہفتے کی صبح انتقال کرگئے۔
نماز جنازہ اتوار کی صبح جا مع مسجد بلال گلشن اقبال بلا ک گیارہ میں ادا کی جائے گی ۔ ان کے بڑے صاحبزادے جو بیرون ملک مقیم ہیں پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
نعیم بازید پوری نے پاکستان میں مختلف اخبارات میں کام کیا اور پھر اردونیوز سے طویل عرصے وابستہ رہے تاہم سعودی عرب اور پاکستان میں شاعر کی حیثیت سے جانے گئے۔ منفرد لہجے اور مشکل زمین میں شعر کہنے میں ان کا ثانی نہیں تھا۔ خصوصا سعودی عرب میں ہونے والے مشاعروں میں ان کی مقبولیت سے کسی سے انکار نہیں تھا۔ جس مشاعرے میں جاتے وہ یاد گار بن جاتا۔
سعودی عرب کے علمی اور ادبی حلقوں میں اپنی شاعری سے نمایاں مقام حاصل کیا۔ برصغیر کے بڑے شعرا سے ان کے ذاتی مراسم تھے۔ بیرون ملک اردو شاعری کے فروغ میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔
نعیم بازید ہوری انڈیا کی ریاست بہار کےعلاقے بازید پور میں پیدا ہوئے۔ تقسیم کے بعد مشرقی پاکستان اور پھر کراچی منتقل ہوگئے۔
 45 برس قبل ملازمت کے لیے سعودی عرب آئے اور یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ اردونیوز کے آغا ز پر مترجم کے طور پر وابستہ ہوئے اور اردونیوز کا پرنٹ ایڈیشن بند ہونے تک یہ تعلق قائم رہا۔ پچھلے سال ہی سعودی عرب سے مستقل طور پر پاکستاان منتقل ہوئے تھے۔

 

شیئر:

متعلقہ خبریں