Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا خواتین سردی زیادہ محسوس کرتی ہیں؟

عورتوں کے جسم کے ہارمونز بھی سردی کا زیادہ احساس دلاتے ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
امریکہ کی میری لینڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق  کے مطابق مردوں اور خواتین کے جسم  کی حرارت میں فرق ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق عورتوں کے جسم مردوں کے مقابلے میں  زیادہ حرارت والے ہوتے ہیں وہ اپنے بیرونی حالات سے بہت جلد متاثر بھی ہوتے ہیں۔
 
سعودی جریدے الرجل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق محققین کے کا کہنا ہے کہ خواتین کا جسم چونکہ مسلسل حرارت میں رہتا ہے اس لیے جب سردی کا موسم آتا ہے یا ٹھنڈی ہوا کا گزر ہوتا ہے تو انہیں اس کا احساس زیادہ ہوتا ہے، مردوں کو یہ احساس کم ہوتا ہے۔

مرد و خواتین کے جسم کے درجہ حرات میں فرق:

ماہرین نے خواتین اور مردوں کے جسم کے درجہ حرارت  میں فرق کی چند وجوہات  کا ذکر کیا ہے۔ ان کے مطابق عورتوں کے جسم کا درجہ حرارت مردوں سے تین درجے کم ہوتا ہے۔
مرد عورتوں سے 23 فیصد اچھی غذا استعمال کرتے ہیں، اس کے علاوہ مردوں کے جسم میں  ہڈیاں زیادہ اور چربی کم ہوتی ہے۔
ہڈیوں سے حرارت پیدا ہوتی رہتی ہے جبکہ چربی اسے جسم میں محفوظ رکھتی ہے، اس کے برعکس عورتوں کے جسم میں چربی زیادہ اور ہڈیاں کمزور ہوتی ہیں۔
اسی طرح جسم کا حجم بھی سردی کے احساس کے خلاف  کام کرتا ہے چونکہ جتنا بڑا حجم ہوگا اسی قدر سردی کم محسوس ہوگی، عموماً مرد  کا جسم عورت سے بڑا ہوتا ہے۔
عورتوں کے جسم کے ہارمونز بھی سردی کا زیادہ احساس دلاتے ہیں اسی طرح ایام ماہواری اور حمل کے دوران بھی سردی کا احساس زیادہ ہو جاتا ہے۔

شیئر: