Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر ؛ لاکھوں پونڈ کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

چرس لکڑکے بلاکس کے اندر چھپائی گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
مصر میں چرس سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی نے 6 ٹن چرس ضبط کر کے سمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ویب نیوز ’سبق‘نے ’آرٹی ‘ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مصر کے ساحلی شہر ’دمیاط‘ کی بندرگاہ پرلنگر انداز جہاز کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں سے بڑی مقدار میں چرس برآمد ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز مختلف ممالک سے ہوتا ہوا دمیاط پہنچا تھا جہاں اس کی تلاشی لی گئی تو لکڑی کے بلاکس میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی چرس برآمد ہوئی۔
دوسری جانب مصری ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز جس پر چرس اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی شام سے دمیاط کی بندرگاہ پر پہنچا تھاجہاں سے اسے سوڈان کی جانب روانہ ہونا تھا۔
چرس کی مالیت 480 ملین مصری پونڈ بتائی جاتی ہے۔ مصری پولیس نے سمگلرز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

شیئر: