پاکستان کے وزیر خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، کورونا کی وبائی صورتحال، ویزوں کے حصول اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی اور تہذیبی ہم آہنگی کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یو اے ای کے ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات سے اماراتی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے جلد ازالے کی ضرورت پر زور دیا۔
اماراتی وزیر نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ کے خطاب کو سراہتے ہوئے اسلاموفوبیا کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے پر ان شکریہ ادا کیا۔
دونوں وزرا کے مابین اگلے سال دبئی میں منعقد ہونے والی ایکسپو میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔