Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر میں سردی کی لہر، 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

,34 صوبوں میں سردی کی شدید لہر ہے جبکہ 19 صوبوں میں 15 سینٹی میٹر برف کی تہہ جم گئی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
الجزائر میں سردی کی شدید لہر نے گزشتہ 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ملک کے بیشتر صوبوں میں برفباری سے سفید چادر تن گئی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی سے نیچے گر گیا ہے۔

العین نیوز کے مطابق ملک کے 34 صوبوں میں سردی کی شدید لہر ہے جبکہ 19 صوبوں میں 15 سینٹی میٹر برف جم گئی ہے۔

الجزائری محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’دسمبر کے آخر تک ملک کے بالائی حصوں میں برفباری جاری رہے گی‘۔

’شدید برفباری کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں جانے والی شاہراہیں بند کردی گئی ہیں جن کا باقی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے‘۔

سب سے زیادہ برفباری الجزائر کے تاریخی شہر تیمقاد میں ہوئی ہے جہاں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

دوسری طرف پہاڑی علاقے البلیدہ کو الجزائر کا سوئز کہا جارہا ہے جہاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موسم کا لطف اٹھانے کے علاوہ سکیٹنگ کرنے آرہے ہیں۔
 

شیئر: