Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 209 کیسز، 12 اموات

کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں اضافہ ہوا(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 209 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 58 ہزار 922 تک پہنچ گئی۔
کورونا سے 12 افراد ہلاک ہوئے ۔ اب تک مملکت میں اس وبائی مرض کے ہاتھوں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 977 ہو گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ریاض اور مدینہ منورہ ریجنوں میں مریضوں کی تعداد چوالیس رہی جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 37 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مشرقی ریجن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 جبکہ عسیر ریجن میں 20 رہی۔

کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہے(فوٹو، ایس پی اے)

قصیم ریجن میں 10 افردا میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔ نجران اور حائل ریجنز میں 6 ، چھ افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے۔
شمالی حدود ریجن میں 5 ، الباحہ میں 4 اور تبوک و جازان ریجن میں 3 ،تین جبکہ الجوف ریجن میں ایک شخص میں کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
گزشتہ ایک روز کے اندر کورونا سے 289 افراد صحتیاب ہونے کے بعداب تک اس مرض سے شفاپانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 168 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں اس وقت 3 ہزار 777 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جن میں سے 577 کی حالت انتہائی نازک ہے۔

مجموعی مریضوں میں سے577 کی حالت نازک ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کی جانب سے مقررہ ایس اوپیز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ازحد ضروری ہے ۔
سماجی فاصلے کے اصول اور گھروں سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

شیئر: