Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پھلوں کے تازہ جوس سے کون سی بیماریوں کا خطرہ ہوتا ہے؟

روزانہ جوس پینے سے جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت بڑھ جاتی ہے، اس سے خون میں شوگر کا اضافہ ہوجاتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بہت سے افراد صحت مند کھانوں میں تازہ جوس کا شمار کرتے ہیں اور انہیں ناشتہ میں استعمال کرتے ہیں۔
تاہم ’کونسلٹو‘ ویب سائٹ کے مطابق تازہ تیاکردہ جوس کے گلاس سے انسانی جسم کو تین خطرات لاحق ہوتے ہیں کیونکہ اس کے اندر چینی کی کثیر مقدار کے ساتھ دیگر اجزاء بھی ہوتے ہیں جو صحت کےلیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق وہ تین خطرات یہ ہیں:

زیادہ وزن

روزانہ جوس پینے سے جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت بڑھ جاتی ہے، اس سے خون میں شوگر کا اضافہ ہوجاتا ہے۔
اسی طرح پیٹ کے گرد چربی بڑھ جاتی ہے جس سے موٹاپا ہوجاتا ہے۔
ذیابیطس
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو افراد روزانہ پھلوں کا جوس پیتے ہیں ان میں ذیابیطس ٹو کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے ان افراد کے مقابلے میں جو جوس کی بجائے پھل کھاتے ہیں۔

دل کی بیماریاں

ہاروڈ یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے مطابق روزانہ جوس استعمال کرنے والے ایک ہزار افراد میں سے 168 انتقال کرگئے کیونکہ وہ دل کی بیماریوں کا شکار تھے۔
 موت کی وجہ ان کا روزانہ جوس کا استعمال کرنا تھا۔ جوس سے ان کے دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہوگئی تھی جو موت کا سبب بنی۔

شیئر: