غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے شرائط جاری
درخواستیں الیکٹرانک ذرائع سے وصول کی جائیں گی۔ فوٹو فری پک
جنرل اتھارٹی برائے ریئل اسٹیٹ کے نائب گورنر ’حمزہ العسکر‘ نے واضح کیا ہے کہ شہری غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کے لیے مقررہ وقت آنے پر حکام کو درخواست دے سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ درخواستیں ڈیجیٹل ذرائع سے وصول کی جائیں گی۔ الاخباریہ نیوز چینل کے پروگرام ’الراصد‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملکیت کےلیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز5 جمادی الاول بمطابق 20 دسمبر کو ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق نائب گورنر حمزہ العسکر نے مزید کہا کہ ان درخواستوں کی اجازت ایسے شہریوں کو ہو گی جن کے پاس خریداری کی رسید یا جائیداد کا کوئی ثبوت ہوگا۔ اسی صورت میں وہ جائیداد کی ’لیز ‘ ( ملکیت) کے حصول کی درخواست دینے کے اہل ہونگے۔
انہوں نے واضح کیا کہ درخواست گزارکودرخواست دینے کے لیے مطلوبہ پلیٹ فارم کا استعمال کرنا ضروری ہو گا۔ اس کے بعد تمام معاون دستاویزات سسٹم میں اپ لوڈ کی جائیں جس کے بعد انہیں ٹوکن جاری کیاجائے گا۔ بعد ازاں کسی بھی منظور شدہ سروئیر اس کی تصدیق کرانے کے بعد ادارے میں جمع کرائی جاسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ درخواست کی تمام شرائط کو مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ یہ بھی ضروری ہے کہ غیر منقولہ جائیداد جس کی لیز کے لیے نشاندہی کی گئی ہو وہ حرمین شریفین کی حدود میں شامل نہ ہو ، اسی طرح ایسی وادیوں، پہاڑی ندیوں یا پھر کسی ممنوعہ علاقے میں نہ ہو۔ اگر درخواست ان تمام شرائط پر مکمل اترتی ہو تو شہری اپنی درخواست کمیٹی میں جمع کروا سکتا ہے۔