وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں 3 ہزار648 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 550 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔
سعودی عرب میں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔
گذشتہ ایک ہی روز میں 210 افراد اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد اب تک کورونا سے 3 لاکھ 49 ہزار 624 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی(فوٹو، ایس پی اے)
کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد جاری ہے اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس وبائی مرض سے بچاو کے لیے ضروری ہے کہ مقررہ ایس اوپیز پر عمل کیاجائے تاکہ کووڈ 19 وائرس کے حملے سے محفوظ رہا جاسکے۔