عسیر ریجن میں 11، تبوک ریجن 7 ، الباحہ ریجن میں 5 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔
نجران اور جازان ریجن میں مریضوں کی تعداد 4 ، چار رہی جبکہ حائل اور الجوف ریجن میں 3 ، تین افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔
مرض سے حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیرپرعمل جاری (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 246 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اس مرض سے اب تک 3 لاکھ 49 ہزار 414 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں اس وقت 3 ہزار 712 افراد میں کورونا وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 573 مریضوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔