Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنادریہ میں گُھڑسواری کے مقابلے، نو لاکھ ریال کا انعام

دونوں مقابلے 2400 میٹر کے فاصلے پر مشتمل ہوں گے۔ فوٹو ایس پی اے
جنادریہ 26 دسمبر کو ہارس ریسنگ کلب کے 40 ویں راؤنڈ میں پہلے بڑے گھڑسواری کے مقابلے کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
دسویں اور گیارہویں راؤنڈ کے دو مقابلے کراؤن پرنس کپ کے تحت ہیں، جن میں سے ہر ایک کے لیے نو لاکھ سعودی ریال (تقریباً 240000 ڈالر) کا انعام مقرر کیا گیا ہے۔ 2018 کے مقابلے میں انعامی رقم میں فی ریس 67000 ڈالر کا قابل ذکر اضافہ کیا گیا ہے۔ دونوں مقابلے 2400 میٹر کے فاصلے پر مشتمل ہوں گے۔
ہارس ریسنگ کلب کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد الجسر زور دیتے ہوئے کہتے ہیں  کہ چیمپیئن شپ سعودی عرب کے ریسنگ سیزن کا اہم حصہ ہے جو مملکت میں ریسنگ کے معیار کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
الجسر کا مزید کہنا تھا ’ہارس ریسنگ کلب نے اس چیمپیئن شپ کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس کی کامیابی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ساتھ ہی اس کے لیے تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

شیئر: