سعودی عرب کی افغانستان میں حملے کی مذمت
غزنی حملے میں کم سے کم 15 شہری ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوئے تھے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے افغانستان کے صوبے غزنی میں قرآن کی تلاوت کرنے والے افراد پر حملے کی مذمت کی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مملکت نے حملے کا نشانہ بننے والے افراد، ان کے اہل خانہ اور افغان حکومت سے تعزیت کی ہے۔
افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعے کو ہونے والے اس حملے میں کم سے کم 15 شہری ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوئے تھے۔
افغان وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ان میں بچے بھی شامل تھے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک رکشے میں رکھا گیا تھا۔
حالیہ دنوں میں افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔