Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: کورونا کے مزید 244 کیسز کی تصدیق

مجموعی مریضوں کی تعداد ڈیرھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
کویت میں کورونا وائرس کے مزید 244 مریضوں کی تصدیق ہونے کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 775 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے کویتی وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اس وائرس سے اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 918 ہو گئی ہے۔

57 مریضوں کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

کویتی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند کا کہنا ہے کہ کویت میں 3 ہزار 216 افراد میں وائرس ایکٹیو ہے جن میں سے 57 کی حالت نازک ہے جنہیں علاج کے لیے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے جبکہ باقی مریضوں کی حالت بہتر ہے ۔
کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 286 لوگوں کی صحتیابی کے بعد اس مرض سے شفاپانے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 641 تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے بچاو کےلیے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کی صفائی اور سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جاسکے

شیئر: