تیونس: قدیم عبرانی کتاب فروخت کرنے کی کوشش پر پانچ افراد گرفتار
اتوار 20 دسمبر 2020 14:58
گرفتار افراد اس تاریخی کتاب کو ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
تیونس میں عدالتی پولیس نے پانچ ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے عبرانی کی ایک قدیم تاریخی کتاب ملی ہے۔
سرکاری خبر ایجنسی ٹاپ کے مطابق پانچوں افراد کو ملک کے دارالحکومت تونس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملنے والی تاریخی کتاب چمڑے کی ہے اور اس کے 17 صفحات ہیں۔ کتاب عبرانی میں سونا کا استعمال کرکے لکھی گئی ہے۔
تیونس کے وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد اس تاریخی کتاب کو ایک لاکھ 85 ہزار ڈالر میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ملزمان سے قبضے سے ایک تلوار بھی ملی ہے جس پر عربی زبان کی عبارت ابھرے حروف میں لکھی ہوئی ہے۔