دیگر ممالک بھی پابندی پر غوروخوض کررہے ہیں- (فوٹو العربیہ)
کویت نے بھی برطانیہ سے فضائی سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ سفری پابندیوں کا فیصلہ برطانیہ میں کورونا کی نئی لہر کے باعث کیا گیا گیا۔
قبل ازیں نیدرلینڈ، اٹلی اور ہالینڈ نے بھی برطانیہ میں کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر مسافروں کی آمد ورفت پر پابندی عائد کردی تھی۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے کویتی سول ایوی ایشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ’کویتی ادارہ صحت کی جانب جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر وہاں سے مسافروں کی آمد ورفت پر عارضی پابندی عائد کی جارہی ہے‘۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس، جرمنی اور اسرائیل کی جانب سے بھی برطانیہ کے لیے سفری پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ چند دنوں سے کورونا کی نئی لہر آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثرین کی تعداد میں یک دم اضافہ ہو رہا ہے ۔