وبا کے دوران ایئرفونز اور سمارٹ واچز کی فروخت میں اضافہ
وبا کے دوران ایئرفونز اور سمارٹ واچز کی فروخت میں اضافہ
بدھ 23 دسمبر 2020 21:58
سام سنگ کی سمارٹ واچز ڈیوائسز میں سرفہرست رہیں (فوٹو: روئٹرز)
کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگ گھر سے کام کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ میں رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں ایئر فونز کی مانگ اضافہ ہوا ہے۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے مطابق سال کی تیسری سہہ ماہی کے دوران 405 اعشاریہ چھ ملین مالیت کے تیس لاکھ ویئرایبلز فروخت کیے گئے جو کہ گذشتہ سال سے 15.8 فیصد زیادہ ہے۔
انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے سینیئر تجزیہ کار نورحان عبداللہ نے عرب نیوز کو بتایا کہ سعودی عرب میں سال کی تیسری سہ ماہی میں تین لاکھ 85 ہزار ویئرایبلز یونٹس فراہم کیے گئے۔ گذشتہ برس کے مقابلے میں اس میں سات فیصد اضافہ ہوا۔
عبداللہ نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ تین مقبول آئٹمز میں رسٹ بینڈز، سننے والے آلات(ایئر فونز، ہیڈ فونز) اور گھڑیاں تھیں۔ جب کہ سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ چین کا شاؤمی تھا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ پابندیوں کی وجہ سے رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں ویئرایبل اشیا کی طلب میں اضافہ ہوا۔
رسٹ بینڈز جس کی مارکیٹ میں زیادہ مانگ تھی، تیسری سہ ماہی میں اس کی مانگ میں کمی رہی جبکہ سننے والے ڈیوائسز میں 54 اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔
مجموعی طور پر اس مدت کے دوران رسٹ بینڈز اور سننے والے ڈیوائسز تمام ڈیوائسز کی فروخت کا 88 اعشارہ سات فیصد تھا۔
سمارٹ واچ کی کیٹیگری میں سام سنگ کی سمارٹ واچز سرفہرست رہیں۔ فروخت کے حساب سے سام سنگ کی سمارٹ واچ 44 اعشایہ پانچ فیصد کے ساتھ خطے میں آگے رہی، جس کے بعد ایپل اور گارمن کا نمبر اتا ہے۔