پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان
صبح سویرے اور رات کے آخری پہر شدید ’دھند‘ رہے گی- (فوٹو عاجل)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں کل بروز جمعرات موسم آبرآلود جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری جبکہ کم سے کم 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
ویب نیوز ’اخبار24 ‘ نے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ مملکت کے شمالی علاقوں میں کہیں تیز جبکہ کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں دن کا بیشتر حصہ بادلوں میں گھرا رہے گا جبکہ عسیر اور جازان کے بعض مقامات پربارش ہونے کی توقع ہے۔
مملکت کے جنوب، مغربی علاقوں میں صبح سویرے اور رات کے آخری پہر شدید ’دھند‘ رہے گی جس سے حد نگاہ کافی متاثر ہو سکتی ہے۔
درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور جازان میں پارہ 31 ڈگری جبکہ طریف کمشنری میں کم سے کم 5 ڈگری تک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مدینہ منورہ میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 27 جبکہ کم سے کم 17 ڈگری جبکہ جدہ میں 30 اور 24 ڈگری رہے گا۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں