جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں رات 11 بجے تک مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ رابغ میں حد نگاہ متاثر رہے گی۔
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ینبع، العلا، بدر اور خیبر میں رات 11 بجے تک بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ حد نگاہ متاثر ہونے کا بھی امکان ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میں ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ایکشنNode ID: 527496
-
کمپنی نے اقامہ کینسل کر دیا، واجبات کی وصولی کیسے ہوگی؟Node ID: 527511
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’آج مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ حائل، تبوک، الجوف، شمالی علاقہ جات، قصیم، باحہ، عسیر، جازان اور ریاض میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’آج ہفتہ کو مدینہ منورہ اور تبوک میں ، اتوار کو حائل اور مکہ مکرمہ کے علاوہ مدینہ منورہ کے بعض علاقے، پیر کو مشرقی ریجن کے شمالی علاقے، منگل کو ریاض جبکہ ہفتے کے آخر تک ریاض کے بعض علاقے اور مشرقی علاقوں میں بارش ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شمالی، وسطی اور مشرقی علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ عرعر میں منفی درجہ حرارت ہوگی جبکہ ریاض میں 7 اور دمام میں 9 سینٹی گریڈ ہوگی‘۔
#تحديث
آخر #صور_الأقمار_الاصطناعية pic.twitter.com/uG6R5TaSpX— طقس العرب - السعودية (@ArabiaWeatherSA) December 26, 2020