اردن: نئے کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق
اتوار 27 دسمبر 2020 19:29
برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا- (فوٹو عرب نیوز)
اردن میں کورونا کی نئی شکل کے وائرس میں مبتلا 2 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ نے اردنی وزیر صحت ڈاکٹر نذیر عبیدات کے حوالے سے کہا کہ ’نئے کورونا وائرس میں مبتلا جن 2 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے وہ برطانیہ سے آئے تھے‘۔
وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ’وزارت کی جانب سے برطانیہ سے آنے والے تمام مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ 2 افراد کورونا کی نئی شکل میں مبتلا ہیں‘۔
مذکورہ مریضوں کو فوری طور پر قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں دوہفتے گزارنے ہونگے ۔
قرنطینہ کی مدت پوری کرنے پر ان کا ٹیسٹ کیا جائے گا جو نیگیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ سے نکالا جائے گا۔
واضح رہے برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی تبدیل ہونے والی شکل کی وجہ سے دنیا کے بیشتر ممالک میں فضائی سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے-
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں