پاکستان کے صوبہ پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ملک کی اپوزیشن سے ’ٹریک ٹو‘ ڈپلومیسی چل رہی ہے۔ یعنی اپوزیشن کے ساتھ بند دروازوں کے پیچھے مذاکرات نہیں ہو رہے۔ انہوں نے یہ بات اردو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ’مجھے یہ تو نہیں پتا کہ جیل کے اندر شہباز شریف اور محمد علی درانی کے درمیان کیا بات ہوئی ہے۔ لیکن میں یہ وثوق سے کہ سکتا ہوں کہ درانی نے یہ ملاقات ذاتی حیثیت میں کی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
چوہدری سرور سینیٹ الیکشن میں کامیابNode ID: 213451
-
چوہدری سرور کو کوئی خطرہ نہیں، پرویز الٰہیNode ID: 342001
-
کوئی حکومت نہیں گرائی جا رہی‘ گورنر پنجابNode ID: 369061
انہوں نے مزید کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بالاخر بات مذاکرات پر ہی ختم ہو گی اور سب کو میز پر بیٹھ کے ہی بات کرنا ہو گی لیکن یہ ابھی یہ مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہ ماضی میں وہ خود مختلف مصالحتی کوششوں کا حصہ رہے ہیں توکیا اب اس بار بھی وہ ایسی کسی کوشش کا حصہ ہیں؟ ان کا کہنا تھا ’ابھی ایسی کوئی کوشش سرے سے ہوئی ہی نہیں ہے۔ اور یہ درانی کی ملاقات بھی کسی کے کہنے پر نہیں ہوئی اگر ہوئی ہوتی تو یہ میرے علم میں ہوتا‘
