Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی دس فیصد آبادی نے کورونا ویکسن لگوالی

پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 998 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 998 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 جاری کردہ اعداد و شماار کےمطابق متاثرین کی تعداد دو لاکھ 27 ہزار 702 ہو چکی ہے۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 68 ہزار 770 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

متاثرین کی تعداد دو لاکھ 27 ہزار 702 ہو چکی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

اعداد وشمار کے مطابق سنیچر9 جنوری کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو ہزار 264 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو لاکھ تین ہزار 660 ہوچکی ہے۔
 امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں کی تعداد 702 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی پرعمل کیا جائے۔

 وزارت صحت  کورونا ویکسین کی قومی مہم چلائے ہوئے ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

 وزارت صحت پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قومی مہم چلائے ہوئے ہے۔
 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 53 ہزار 859 افراد نے کورونا ویکسین کی خوراک لی ہے جس سے ویکسین لینے والوں کی کل تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 556 ہوگئی ہے۔
اب تک متحدہ عرب امارات کی کل آبادی کے دس فیصد افراد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔ وزارت صحت سال کی پہلی سہ ماہی میں پچاس فیصد آبادی کو ویکسیسن لگانے کا پروگرام بنانے ہوئے ہے۔

شیئر: