Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ’مدینہ صحت مند شہر‘ کا سرٹیفیکیٹ

وزیر صحت نے سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ کو پیش کیا ہے۔ (فوٹو الشرق الاوسط)
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ’مدینہ صحت مند شہر ہے‘  کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔
وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے یہ سرٹیفیکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ہے۔ 
الشرق الاوسط کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو صحت مند شہر قرار دینے کا فیصلہ متعدد امور کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 
 عالمی ادارہ صحت نے ’صحت مند شہر‘ کے لیے جتنےعالمی معیار مقرر کیے تھے، مدینہ نے وہ سب  مکمل کرلیے ہیں۔ مدینہ کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہے جسےعالمی ادارہ صحت نے یہ سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے۔ 

مدینہ منورہ میں متعدد صحت پروگرام بنائے گئے ( فوٹو:الشرق الاوسط)

مدینہ نے طیبہ یونیورسٹی کے ساتھ سٹریٹجک شراکت کے ذریعے متعدد صحت کے پروگرام بنائے اور کامیابی سے چلائے مکمل طور پر عالمی قوانین کے مطابق تھے
مدینہ نے ’صحت مند شہروں کا پروگرام‘ متعارف کرایا۔ اس کا اہم پہلو یہ تھا کہ شہر میں سپیشلسٹ فلاحی انجمنیں قائم کی گئیں۔
سرکاری اداروں کی شراکت سے خصوصی صحت پروگرام پر عمل کیا گیا۔ اس سلسلے میں ای صدقہ پروجیکٹ قابل ذکر ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا- فلاحی انجمنوں کی مدد سے صحت پروگرام چلائے گئے۔
عالمی ادارہ صحت کے ماتحت پروگرام کے رابطہ کار احمد حماد نے کہا ’یہ بڑی کامیابی ہے اور ہم اسے سعودی وژن 2030 کا بہترین ثمر سمجھتے ہیں۔ عالمی تنظیم نے سفارش پیش کی ہے کہ مدینہ مقامی اور بین الاقوامی تربیتی  مرکز ہوگا۔‘

شیئر: