تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے لکھا ’ میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں، میری جانب سے دونوں کو ایک ساتھ نئی زندگی کی ابتدا کی مبارک باد - ماشاءاللہ !‘
بختاور کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو نے بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ’ آپ کو زندگی بھر کے لیے خوشیاں ملیں۔ مبارک، مبارک بختاور زرداری، محمود چودھری۔۔۔ میری پیاری بہن میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔۔ آپ کو خوشیوں سے بھرپور ازدواجی زندگی مبارک۔ ‘
بختاور کی محمود چودھری سے منگنی گزشتہ برس نومبر میں ہوئی تھی۔ اس موقع پر کراچی بلاول ہاؤس میں تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں دونوں گھرانوں کے افراد کے علاوہ بااثر سیاسی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی تھی۔
بختاوربھٹو زرداری کے شوہر محمود چوہدری بیرون ملک مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے ہیں۔
25 جنوری 1990 کو پیدا ہونے والی بختاور بھٹو زرداری تین بہن بھائیوں میں بلاول بھٹو کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے بیرون ملک یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں ماسٹر کرنے والی بختاور بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو اور بہن آصفہ بھٹو کے مقابلے میں عملی طور پر میدان سیاست سے دور ہی رہی ہیں البتہ ابلاغی فورمز پر سیاست سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتی رہی ہیں۔