Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن میں ’اللوز‘ پہاڑ برف کی سفید چادر سے ڈھک گیا

’سردی آپ کے اطراف‘ کے عنوان سے سیاحتی سیزن بھی شروع کیا گیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب ان دنوں سردی کی لپیٹ میں ہے جبکہ  مملکت کے شمال مغربی علاقوں میں موسم سرما کی برفباری بھی شروع ہو چکی ہے۔ ’سردی آپ کے اطراف‘ کے عنوان سے سیاحتی سیزن بھی شروع کیا گیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مملکت کے شمال مغربی علاقے میں خاص کرتبوک ریجن میں معروف پہاڑ ’اللوز‘ جو کہ سطح سمندر سے 2600 میٹر بلندی پر ہے ان دنوں برف کی سفید چادر سے ڈھک چکے ہیں۔ 

پہاڑ کا نام ’اللوز ‘ یہاں موجود ’باداموں‘ کے خود رو درختوں کی وجہ سے ہے(فوٹو ایس پی اے)

پہاڑ کا نام ’اللوز ‘ یہاں موجود ’باداموں‘ کے خود رودرختوں کی وجہ سے پڑا ہے بعدازاں علاقے میں رہنے والوں نےعہد قدیم میں یہاں باقاعدہ طور پر بادام کی کاشت کا خصوصی اہتمام کرنا شروع کیا تھا۔
یہ پہاڑ باداموں کے درختوں کی وجہ سے مشہور ہوئے جو ان دنوں برف سے ڈھک چکے ہیں 
’اللوز‘ پہاڑ مملکت کے مختلف علاقوں سے آنے والے سیاحوں کےلیے خاص اہمیت رکھتے ہیں وہ سیاح جوموسم سرما میں تفریح کے خواہاں ہیں وہ ان دنوں یہاں ضرور آتے ہیں تاکہ برفباری کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں۔ 

موسم سرما کے خوبصورت مناظر بھی سیاحوں کےلیے باعث کشش ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

تبوک ریجن میں تقریبا 10 ہزار برس آثار قدیمہ موجود ہیں جنہیں دیکھنے کےلیے دنیا بھر سے لوگ بڑی تعداد میں آتے ہیں جبکہ یہاں ان دنوں موسم سرما کے خوبصورت برفانی مناظر بھی سیاحت کے دلداہ لوگوں کےلیے باعث کشش ہیں۔ 
سعودی عرب کی سیاحتی کمیٹی نے ’سردی آپ کے اطراف ‘ کے عنوان سے جس سیاحتی سیزن کا آغاز کیا ہے وہ مارچ 2021 کے اختتام تک جاری رہے گا اس حوالے سے کمیٹی نے 17 سیاحتی پوائنٹس مقرر کیے ہیں جنہیں 200 سیاحتی کمپنیاں منظم کرتی ہیں۔ 

شیئر: