395 افراد انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں- (فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعرات کو کووڈ 19 کے 303 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 297 افراد صحت یاب ہوئے جبکہ تین افراد کی کورونا کے باعث موت واقع ہوئی ہے-
اخبار 24 اور سبق کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا ہے کہ 303 نئے کیسز سامنے آّنے کے بعد اب کل مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار 248 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 297 صحت یاب افراد کے بعد اب تک شفا پانے والوں کی کل تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 697 ہوگئی ہے-
وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کو 3 افراد کی نئے کورونا وائرس سے موت کے بعد اب تک کل مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار389 تک ہوچکی ہے- وزارت نےبتایا کہ 2 ہزار 162 کورونا کے اس وقت ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ 395 افراد انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں-
جمعرات کو کورونا کے سب سے زیادہ مریض ریاض میں رہے- ریاض میں 126، الشرقیہ 58، مکہ مکرمہ 51، مدینہ منورہ 21، عسیر 11، حائل 9، قصیم 7، حدود شمالیہ 5، نجران 4، الباحہ ، جازان ، تبوک میں 3، 3 جبکہ الجوف میں 2 نئے کیسز سامنے آئے-
وزارت صحت نے اعلامیے میں مزید کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی اور تقریبات اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کیا جائے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں