Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: بچے کے حلق میں پھنسا سکہ نکال لیا گیا

والدین کم سن بچوں کی خصوصی نگرانی کریں(فوٹو، اخبار 24 )
طائف کے شاہ فیصل ہسپتال میں چار سالہ بچے کے حلق میں پھنس جانے والے سکے کو کامیاب آپریشن کے ذریعے نکال دیا گیا۔ بچے کو انتہائی نازک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیاتھا۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق طائف کے شاہ فیصل ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک چار سالہ بچے کو نازک حالت میں لایا گیا۔
بچے کو سانس لینے میں شدید شواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ والدین کا خیال تھا کہ اس نے کوئی چیز نگل لی ہے۔ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرنے فوری طور پر بچے کا ایکسرے کرایا تو معلوم ہوا کہ حلق میں سکہ پھنسا ہوا ہے جسے بعدازاں آپریشن کے ذریعے نکال لیا گیا۔
 اس حوالے سے ماہر امراض اطفال کا کہنا تھا کہ والدین کو چاہئے کہ کم عمر بچوں کی خاص طورپر نگرانی کریں۔ گھر میں ایسی اشیا زمین پر نہ رہنےدیں جو آسانی سے بچوں کی دسترس میں ہوں ۔ بچہ فطری طور پر ہر چیز کو اٹھا کرمنہ میں ڈالتا ہے اس لیے کم سن بچوں کے والدین خصوصی احتیاط برتیں تاکہ کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس سے قبل بھی اسی طرح کے کیس میں بچے نے بیٹری نگل لی تھی جسے بروقت آپریشن کرکےنکالا گیا تھا۔ جبکہ سیفٹی پن کے کیسز کافی ہیں جو بچے لیتے ہیں۔
 
 

شیئر: