ڈو ٹیلی کام نے امارات میں غیر ملکیوں کی ملکیتی حد 49 فیصد کر دی
ڈو ٹیلی کام نے امارات میں غیر ملکیوں کی ملکیتی حد 49 فیصد کر دی
بدھ 24 فروری 2021 18:21
اماراتی شہری یا ادارے کیپٹل حصص میں 100 فیصد ملکیت لے سکتے ہیں (فوٹو: ٹریڈ عربینہ)
ڈو امارات ٹیلی مواصلات اپنی کمپنی میں غیر ملکیوں کے لیے حصص میں سرمایہ کاری میں ملکیت کی حد 49 فیصد کر رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ڈو امارات ٹیلی کام کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہری، نجی طور پر یا ادارے کی شکل میں کیپٹل حصص میں زیادہ سے زیادہ 100 فیصد ملکیت لے سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں رہنے والے غیرملکیوں کے لیے حصص میں سرمایہ کاری میں ملکیت کی حد 49 فیصد تک کر دی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈو امارات ٹیلی کام کمپنی میں گذشتہ سال 2020 کے مالی نتائج کی وجہ سے وسیع غیرملکی سرمایہ کاری کی توقع کی جا رہی ہے۔