Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچی کے آنکھ کا انوکھا آپریشن کرنے والا سعودی ڈاکٹر

بچی شفایاب اور معمول کی زندگی گزارنے لگی ہے- (فوٹو سبق) 
سعودی ڈاکٹر نے چند ماہ کی بچی کے قرنیہ میں سٹیم سیل کی پیوند کاری کا آپریشن کردیا- یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا نادر ترین آپریشن ہے- بچی پیدائش کے بعد سے آنکھ میں دھندلے پن کے عارضے میں مبتلا تھی- آپریشن simple limbal epithelial transplantation ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کے معاون پروفیسر اور ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمود بن جمیل شویل نے بتایا کہ بچی آپریشن کے حوالے سے دنیا کی ننھی ترین تھی- اس کا پیچیدہ ترین آپریشن simple limbal epithelial transpolantation  کیا- آپریشن کی تفصیلات  آئی میڈیسن کے کینیڈین میگزین میں شائع کردی گئی- اسے سعودی ڈاکٹر کا کارنامہ مانا جارہا ہے اور یہ تسلیم کیا جارہا ہے کہ قرنیہ اور آنکھوں کے آپریشن میں ایسی کامیابی حاصل کرکے سعودی ڈاکٹر نے اپنی صلاحیت منوا لی-
شویل نے بتایا کہ مذکورہ ٹیکنالوجی اس سے قبل کینیڈا کی ایک خاتون کے آپریشن میں استعمال کی گئی تھی- وہ عمر کے چھٹے عشرے میں تھی- دو برس سے زیادہ عرصے سے اس کی نظر میں گراوٹ پیدا ہورہی تھی- وہ متعدد ہسپتالوں اور سپیشلسٹ آئی سینٹرز کے چکر لگاچکی تھی- اس کا کیس نہایت پیچیدہ تھا-
شویل نے بتایا کہ ضروری ٹیسٹ کے بعد آپریشن جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا گیا اور اب بچی شفایاب ہورہی ہے اور معمول کی زندگی گزارنے لگی ہے- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: