Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ملٹری ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ خراب موسم ہے‘

حادثے میں ایک سینیئر کمانڈر سمیت 10 ترک فوجی ہلاک ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)
ترکی کے وزیر دفاع ہولسی اکارہ نے ملٹری ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ خراب موسم  کو قرار دیا ہے۔
جمعرات کے روز گرنے والے طیارے میں  ایک سینیئر کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہوئے تھے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عثمان ایربس بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں وہ لیزگ جو صوبے کی آٹھویں کور کے سربراہ بھی رہے۔
یہ حادثہ 2017 میں عراق اور شام کے بارڈر کے پاس حادثے کے بعد دوسرا تباہ کن حادثہ ہے، جو سیرنک صوبے میں پیش آیا تھا اور اس میں 13 اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
ترک نیوز ایجنسی انادولو نے وزیر دفاع کے حوالے سے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات اور گواہوں کے بیانات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ اچانک تبدیل ہونے والے موسم کی وجہ سے پیش آیا۔
وزیر دفاع اکارہ اور وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے حادثے کے مقام کا دورہ بھی کیا۔
حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، یورپی یونین اور امریکہ نے حادثے پر نیٹو اتحادی سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس سٹولٹنبرگ نے ترک وزیر خارجہ میولٹ کیویسوگلو کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
حادثہ اس علاقے میں پیش آیا جہاں ترک فورسز 1984 سے کردش ملیشیاز کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
ترکی عراق اور شامل میں داعش کے خلاف اہم کردار ادا کر رہا ہے لیکن اس کے تعلقات یورپی یونین کے ارکان فرانس، یونان کے ساتھ علاقائی تنازعوں کی وجہ سے بہتر نہیں۔

شیئر: