Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینک سربراہ کی برطرفی کے بعد لیرا کی قدر میں گراوٹ، شیئرز کی قیمتوں میں کمی

مرکزی بینک کے سربراہ کو اچانک عہدے سے ہٹانے جانے کے بعد ترک کرنسی کی قدر میں گراوٹ آئی۔ فوٹو: روئٹرز
ترک کرنسی لیرا کی قدر میں 15 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لیرا حالیہ دنوں میں اپنی کم ترین سطح پر ہے اور یہ گراوٹ ترک صدر رجب طیب اردوغان کی جانب سے مرکزی بینک کے سربراہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد دیکھی گئی۔
ترک صدر نے مرکزی بینک کے سربراہ ناصی اگبل کو افراط زر کی شرح 16 تک پہنچنے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

ترک کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں 8.7 فیصد گر گئی جب کہ جمعے کو ڈالر کے مقابلے میں لیرا 7.22 فیصد گر گئی تھی۔  تاہم ٹریڈنگ کے دوران بعد میں لیرا کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں ریکوری ہوئی۔ 

بورسا استنبول سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ دو مرتبہ روکنا پڑا جب سرمایہ کار بڑی تعدد میں حصص فروخت کرنے لگے جو کہ تقریباً آتھ فیصد تک تھا۔ 

ترک صدر نے سنہ 2019 کے وسط سے لے کر اب تک مرکزی بینک کے تین سربراہان کو ان کے عہدوں سے اچانک برطرف کیا۔

روئٹرز کے مطابق سنیچر کی صبح لگائے گئے مرکزی بینک کے نئے سربراہ ترک صدر کی حکمران پارٹی کے سابق رکن پارلیمان رہے ہیں اور پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں۔

 

ترکی کے مرکزی بینک کے نئے سربراہ سہاپ کاوسیوغلو نے اتوار کو ملکی بینکوں کے سربراہان سے کہا تھا کہ وہ فوری طور پر پالیسی میں تبدیلی نہیں لا رہے۔
ترک لیرا کی قدر میں حالیہ گراوٹ سے یہ ڈالر کے مقابلے میں اسی پوزیشن پر چلی گئی ہے جب گزشتہ سال نومبر میں اس کی ریکارڈ گراوٹ دیکھی گئی تھی۔
ویسٹپیک کے سینیئر کرنسی سٹریٹیجسٹ ژاں کالوو نے بتایا کہ سرمایہ کار لیرا کی قدر میں استحکام سے مایوس ہیں۔
ان کے مطابق لیرا کی قدر مزید گر سکتی ہے اور یورپی مارکیٹ میں اس کی اصل قدر کا معلوم ہوگا۔
گولڈمین ساشز اور دیگر ماہرین کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ لیرا کی قدر مزید گرے گی اور ترکی کے مرکزی بینک کی ساکھ کو حالیہ فیصلوں سے دھچکا لگا ہے۔
ماہرین کے مطابق مرکزی بینک کے امور میں برسوں سے مداخلت کی پالیسی نے ترکی کو بڑی ایمرجنگ مارکیٹ بننے کے راستے سے ہٹا دیا ہے۔
برطرف کیے گئے مرکزی بینک کے صدر نے پانچ ماہ سے کم کے عرصے میں لیرا کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کرتے ہوئے اس کے 875 پوائنٹس بڑھاتے ہوئے بیسز پوائنٹس کو 19 فیصد تک لے گئے تھے مگر ان کی یہ محنت پیر کو صرف دس منٹ کے دورانیے میں رائیگاں ہو گئی۔

شیئر: