Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامیابی کے ریکارڈز، ایک ارب صارفین نے پب جی گیم ڈاؤن لوڈ کر لی

تین سال قبل اپنے آغاز سے ہی اس گیم کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ (فوٹو: اینڈرائیڈ اتھارٹی)
چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ٹینسنٹ کا کہنا ہے کہ اس کی موبائل فون ایکشن گیم پب جی کو چین سے باہر ایک ارب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعرات کو چینی کمپنی کے اس اعلان نے اسے دنیا کی کامیاب ترین گیمز میں سے ایک بنا دیا ہے۔
پب جی موبائل ایک ایسی گیم ہے جس میں کھلاڑیوں کے گروہ آپس میں مقابلہ کرتے ہیں یہاں تک کہ ان میں سے صرف ایک ہی بچ جائے۔
تین سال قبل اپنے آغاز سے ہی اس گیم کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
ڈیٹا اینالیٹکس فرم سنسر ٹاور کے مطابق پب جی ڈاؤنلوڈنگ کے نئے اعداد و شمار کے بعد صرف سب وے سرفرز اور کینڈی کرش ساگا سے پیچھے ہیں۔ یہ دونوں گیمز کھیلنے میں آسان ہیں اور بہت بڑی تعداد میں لوگ ان کی طرف متوجہ ہوہتے ہیں۔
ٹینسنٹ جو ریونیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو گیم کمپنی ہے، اس کی اسی طرح کی چین میں ایک اور گیم ہے جس کا نام پیس کیپر ایلیٹ ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹینسنٹ نے بتایا ہے کہ ’اس کے آن لائن گیمز کے سہ ماہی ریونیو میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کی وجہ چین اور عالمی مارکیٹ میں ویڈیو گیمز کے لیے ادائیگی کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہے۔‘
ٹینسنٹ کے مطبق ’جبکہ اسی سہ ماہی میں اس کی دو کامیاب گیمز اونر آف کنگز اور پب جی موبائل چین اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ٹاپ رینکنگ بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔‘

شیئر: