بحیرہ احمر میں پاسداران انقلاب سے منسلک ایرانی جہاز پر حملہ
حملہ اریٹیریا کے ساحل سے ہوا ہے، اس میں متعدد زخمی ہوگئے ( فوٹو عرب نیوز)
بحیرہ احمر میں پاسداران انقلاب سے منسلک ایک ایرانی جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع نے بتایا یہ حملہ اریٹیریا کے ساحل سے ہوا ہے اور اس میں متعدد زخمی ہوگئے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم نے منگل کو بتایا کہ جہاز دی سویز کو ’لمپٹ مائن‘ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا یہ حملہ امریکہ نے نہیں کیا۔
پچھلے ماہ وال سٹریٹ جنرل نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیل نے2019 کے آخر سے شام کی طرف جانے والے کم ازکم بارہ ایرانی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ جہاز زیادہ تر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیل لے کر آتے رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کارگو اور فوجی جہازوں کو بھی آبی بارودی سرنگوں سمیت دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل منگل 6 اپریل کو بحیرہ احمر میں پاسداران انقلاب سے منسلک ایک ایرانی جہاز پر حملہ بھی ہوچکا ہے۔
العربیہ ٹی وی چینل نے بتایا تھا کہ ’یہ حملہ اریٹیریا کے ساحل سے ہوا ہے اور اس میں متعدد زخمی ہوگئے۔‘
ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ’جہاز دی سویز کو ’لمپٹ مائن‘ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔‘
ایک امریکی اہلکار نے روئٹرز کو بتایا تھا کہ ’یہ حملہ امریکہ نے نہیں کیا ہے۔‘
گذشتہ ماہ وال سٹریٹ جنرل نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیل نے 2019 کے آخر میں شام کی طرف جانے والے کم سے کم 12 ایرانی جہازوں کو نشانہ بنایا۔
یہ جہاز زیادہ تر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیل لے کر آتے رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کارگو اور فوجی جہازوں کو بھی آبی بارودی سرنگوں سمیت دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔