Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس او پیز کی خلاف ورزی، جدہ اور مکہ میں متعدد ادارے سِیل

جدہ میونسپلٹی کی فیلڈ ٹیموں نے چار ہزار سے زیادہ  تفتیشی دورے کیے( فوٹو: ٹوئٹر جدہ میونسپلٹی)
سعودی عرب کے شہروں جدہ اور مکہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کی گئی ہیں۔
مکہ میں میونسپلٹی نے آٹھ تجارتی ادارے سیل کردیے جبکہ آب زمزم کے جعلی 250 کین ضبط کرکے تلف کر دیے گئے۔ 
سبق اور عاجل ویب سائٹس کے مطابق جدہ میونسپلٹی اور بلدیاتی کونسلوں کی فیلڈ ٹیموں نے چار ہزار سے زیادہ  تفتیشی دورے کرکے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 62 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔

کورونا ایس او پیز کی پابندی کرانے کی مہم جاری رکھی جائے گی (فوٹو: سبق)

 میونسپلٹی نے 19 ذیلی بلدیاتی کونسلوں اور پندرہ بڑی بلدیاتی کونسلوں میں 4065 چھاپے مارے، جہاں 99 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔
سماجی فاصلے اور ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے اور گاہکوں کا درجہ حرارت چیک کرنے میں لاپروائی کی خلاف ورزیاں عام تھیں۔
مکہ اور جدہ میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کرانے کی مہم جاری رکھی جائے گی۔ 

شیئر: