Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی مصر میں ٹرین پٹری سے اتر گئی

بیان میں کہا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔(فوٹو عرب نیوز)
شمالی مصر میں المنصورہ اور دمیاط شہروں کے درمیان ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے۔
مصر کی ریلوے اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عرب نیوز کے مطابق حالیہ مہینوں ہفتوں میں مصری ریلوے نیٹ ورک میں ٹرین کے پٹری سے اترنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔
26 مارچ کو مصر کے سوھاج صوبے میں ایک ٹرین ریلوے لائن پر کھڑی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی تھی جس میں 20 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوئے تھے۔
18 اپریل کو طوخ ریلوے لائن پر قاہرہ سے منصورہ جانے والی ٹرین کے پٹری سے اترنے سے گیارہ افراد ہلاک اور 98 زخمی ہوئے۔
پندرہ اپریل کو مینا القمع سٹیشن پر نیل شرقیہ ڈیلٹا گورنریٹ میں قاہرہ، منصورہ ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

 

شیئر: