حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں ’قدس فوج کے کمانڈر کی حکمرانی‘
حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں ’قدس فوج کے کمانڈر کی حکمرانی‘
جمعہ 7 مئی 2021 6:58
حوثیوں نے مارب شہر پر جارحانہ کارروائیاں بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی
یمن کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کے حکمران حقیقت میں ایرانی قدس فوج کے کمانڈر حسن ایرلو ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یمن کے وزیر برائے اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ حوثیوں کے میڈیا پر دکھائی گئی حسن ایرلو کی نقل و حرکت سے معلوم ہوتا ہے کہ ان علاقوں کی حکمرانی ایرانی کمانڈر کے ہاتھ میں ہے۔
یمنی وزیر کے مطابق قدس فوج کے کمانڈر کی کارروائیوں سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ حوثی سیاسی، عسکری اور انتظامی معاملات پر احکامات ایران سے لے رہے ہیں۔
وزیر کے مطابق ایران تمام احکامات قدس فوج کے کمانڈر حسن ایرلو کے ذریعے بھیجتا ہے۔
یمن کے وزیر معمر الاریانی نے ایرانی قدس فوج کے کمانڈر حسن ایرلو کی حالیہ کارروائیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایسے اقدامات سے یمن کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ماہرین کے خیال میں عالمی سطح پر ایران کے خلاف اقدامات اور عسکری دباؤ کے بغیر ایران حمایت یافتہ حوثی باغی جنگ کو ختم کرنے لیے تمام اقدامات مسترد کرتے رہیں گے۔
ایران کے یمن کے لیے سفیر مارٹن گرفتھ نے بدھ کو کہا تھا کہ ’امن معاہدہ ہوتے ہوئے نہیں دکھائی دے رہا، اور جنگجو گروہوں کے درمیان مفاہمت کی تمام کوششوں سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔‘
امن مذاکرات سے منسلک عہدیداروں نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ سفارتی کوششیں اس وقت ڈیڈلاک کا شکار ہو گئی تھیں جب حوثیوں نے مارب کے شہر کو نشانہ بنانے سے انکار کر دیا۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ ثنا ایئر پورٹ اور حدیدہ بندرگاہ کو کھولنے اور عرب اتحادیوں کے حملوں کی بندش سے پہلے مارب شہر کے خلاف کارحانہ کارروائیاں بند نہیں کی کریں گے۔
تجزیہ کار ندوا الدواسری نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’حوثیوں کے لیے امن مذاکرات کا بنیادی مقصد عرب اتحادیوں کے حملے رکوانا ہے جن کی وجہ سے حوثی باغی اب تک مارب پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔‘
گزشتہ دو ماہ میں عالمی کمیونٹی کی جانب سے حوثیوں پر دباؤ میں شدت آئی ہے کہ وہ امن کی کوششوں پر عمل درآمد کریں۔