Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں کے لیے مصر آمد پر 94 ریال میں داخلی ویزہ

مذکورہ  فیس ادا کر کے فوری طور پر ویزہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ (فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصر  کے لیے سفر کرنے کے خواہشمند سعودیوں کو یہاں آمد پر 94 سعودی ریال(25 ڈالر) میں داخلی ویزہ خریدنا ہو گا۔
عرب نیوز کے مطابق مارچ کے وسط میں جاری کی جانے والی یہ پالیسی دیگر خلیجی ممالک کے عرب مسافروں پر بھی لاگو کی گئی ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عارضی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا  گیا ہے کہ یہاں پہنچنے والے  مسافر امیگریشن کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لئے پاسپورٹ کنٹرول پر جانے سے قبل مذکورہ  فیس ادا کر کے فوری طور پر ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عارضی پابندی عائد کرنے کے بعد پیر 17 مئی  کو بین الاقوامی پروازیں دوبارہ بحال کردی ہیں۔

مشرق وسطی اور افریقہ کے مصروف فضائی راستوں میں سعودی عرب  اور مصر کے روٹس شامل ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

فضائی سفر پر لگائی گئی اس  عارضی پابندی کے خاتمے کے ساتھ ہی  سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے تقریبا 385 پروازیں روانہ ہونے کی امید کی جارہی تھی۔
فلائٹ ڈیٹا انٹلیجنس کمپنی( او اے جی) کے مطابق  رواں سال کے آغاز سے مشرق وسطی اور افریقہ کے سب سے مصروف ترین فضائی راستوں میں سعودی عرب  اور مصر کے روٹس شامل ہیں۔
 

شیئر: