Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1401 نئے کیسز

امارات میں جمعرات کو کورونا سے 3 اموات ہوئیں- (فوٹو الشرق الاوسط)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے  کیسز میں کمی واقع ہورہی ہے اور کورونا ٹیسٹ میں بھی اضافہ ہورہا ہے-
اماراتی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات 20 مئی 2021 کو کورونا کے 1401 نئے کیسز سامنے آئے جس کے  بعد کل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 51 ہزار 430 ہوگئی ہے-

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کی ایک لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں- (فوٹو وام)

کووڈ 19 سے صحت پانے والے افراد 1374 رہے جس کے بعد کل شفاپانے والوں کی تعداد  5 لاکھ 31 ہزار 459 ہوچکی ہے- 3 افراد کی موت کے بعد کل تعداد 1642 ہوگئی ہے-
اماراتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 44 ہزار 880 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے-
وزارت صحت نے مزید کہا ہے  کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا  کی ایک لاکھ 17 ہزار 863 خوراکیں دی گئیں- اس طرح اب تک ایک کروڑ 18 لاکھ 22 ہزار 54 کورونا ویکسین دی جاچکی ہیں-
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: