Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں حوثی بارودی کشتی تباہ کردی گئی

حوثی عالمی تجارت کی سمندری گزرگاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔(فوٹو عرب نیوز)
اتحادی افواج نے بحیرہ احمر کے جنوب میں حوثی ملیشیا کی بارودی کشتی کو تباہ کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حوثی باغی عالمی تجارت کی سمندری گزرگاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’بر وقت کارروائی کرکے بارودی کشتی کو تباہ کردیا گیا ورنہ حوثی باغی تخریبی کارروائی کے قریب تھے‘۔
’حوثی ملیشیا الحدیدہ بندرگاہ کو تخریب کاری کا اڈہ بنا رکھا ہے، وہ عالمی معاہدوں کی پروا کیے بغیر عالمی تجارت کے محفوظ راستوں کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے‘۔
 

شیئر: