Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج کی تیاریوں کے لیے مشاعر مقدسہ کی صفائی مہم شروع

’120 مختلف آلات کی مدد سے ایک ہزار صفائی کارکنوں نے کام شروع کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
حج موسم کی تیاریوں کے لیے مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے مشاعر مقدسہ میں صفائی کا کام شروع کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے منی، مزدلفہ اور عرفات کی صفائی کے لئے ایک ہزار کارکنوں کو تعینات کیا ہے۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’صفائی کا کام کل پیر سے شروع کیا گیا تھا۔ اس مقصد کے لیے مشاعر مقدسہ میں 120 سے زیادہ مختلف قسم کے آلات سے کام لیا جارہا ہے‘۔
’صفائی کارکنوں نے حج 1442 کی تیاری کے لئے منی کے میدانوں میں کام شروع کیا ہے جبکہ مرحلہ وار مشاعر مقدسہ کے تمام علاقوں کی صفائی ہوگی‘۔
’پیشگی منصوبے کے تحت کام کو وسعت دی جارہی ہے جبکہ افرادکار میں اضافہ ہوتا جائے گا‘۔

شیئر: