جازان، عسیر اور باحہ میں تیز ہوائیں چلیں گی، بارش کا امکان
تیز ہواؤں کا سلسلہ مکہ ریجن کے پہاڑی علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’جمعرات کو جازان، عسیر اور باحہ کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔
’تیز ہواؤں کا سلسلہ مکہ مکرمہ ریجن کے پہاڑی علاقوں تک پھیل سکتا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں توقع ظاہر کی کہ’ مشرقی ریجن اور ریاض کے جنوبی علاقے نیز نجران کے بعض مقامات پر گردو غبار سے حد نظر محدود ہوجائے گی‘۔
بیان میں قومی مرکز نے کہا کہ’ سب سے زیادہ درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔
علاوہ ازیں طائف میں بدھ کو سہ پہر بارش ہوئی ہے جو کئی گھنٹے جاری رہی۔
طائف کے محلوں کے علاوہ السیل روڈ اور الریاض روڈ پر بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔