Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہفتے سے مکہ اور مدینہ میں شدید گرمی کی لہر

درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سنیچر سے  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سائے والے مقامات پر درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ ہفتے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں درجہ حرارت سائے میں  50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا- 
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں سنیچر سے پیر تک درجہ حرارت میں واضح اضافہ ہوگا- 
موسمیات کے قومی مرکز نے بتایا کہ  سائے میں درجہ حرارت  47 سے  50 سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا جبکہ  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں نیز ساحلی مقامات پر تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

شیئر: