Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سول ایوی ایشن کی جانب سے ایئرلائنز کو ہدایت 

فضائی کمپنیاں مسافروں کے اندراج کو یقینی بنائیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی ’سول ایوی ایشن ‘ کا کہنا ہے کہ  بیرون مملکت سے آنے  والے غیرملکی سفر شروع کرنے سے قبل ویکسینیشن کا آن لائن اندراج کرالیں- 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے تمام فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ذریعے آنے والے مسافروں کی ویکسینیشن انٹری کو یقینی بنایں۔

ویکسینیشن کی انٹری سے مسافروں کو وقت کی بچت ہو گی(فوٹو، ٹوئٹر) 

ویکسینیشن کی آن لائن اندراج سے مسافروں کی  امیگریشن کارروائی جلد انجام پاجائے گی اور انہیں ہوائی اڈے یا بری سرحدی چوکی یا بندرگاہ پر طویل انتظار کی زخمت نہیں کرنا پڑے گی- ایوی ایشن کی جانب سے مزید کہا گیا  ہے کہ کورونا ویکسین کا آن لائن اندراج جی سی سی ممالک کے شہریوں، مختلف قسم کے نئے ویزہ ہولڈرز، مقیم غیرملکیوں، ان کے اہل و عیال سب کے لیے ہے-
اندراج انہیں بھی کرانا ہوگا جو ویکسین لگوا چکے ہوں اور ان لوگوں کو بھی جنہوں نے ویکسین نہ لگوائی ہو-  
 یہ پابندی کووڈ  19 کو پھیلنے سے روکنے اور سعودی شہریوں نیز مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کی وجہ سے لگائی گئی ہے-  

شیئر: