مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ ’فلیٹس کا فیچر تین اگست سے ختم کیا جا رہا ہے۔‘
ٹوئٹر ایپ میں ٹائم لائن کے اوپری حصے میں دیے گئے فیچر کے تحت صارفین مختلف تصاویر یا پھر تصاویر پر کیپشن کے ذریعے اپنا پیغام دوسروں سے شیئر کر سکتے تھے۔
مزید پڑھیں
-
ٹوئٹر کا نیا فیچر: اب آپ کی ٹویٹس مخصوص صارفین ہی دیکھ سکیں گےNode ID: 579921
-
ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کا کیا مطلب ہے؟Node ID: 582141
فلیٹس کا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین دونوں ہی استعمال کر سکتے تھے۔
بدھ کے روز کیے گئے اعلان میں ٹوئٹر نے یہ نہیں بتایا کہ فلیٹس کا فیچر کیوں ختم کیا جا رہا ہے تاہم ٹویٹ میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ ’کچھ نئے پر کام کر رہے ہیں۔‘
مختصر سی ٹویٹ کے اختتام پر مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ ’ہم معذرت خواہ یا آپ کو خوش آمدید۔‘
ٹوئٹر فلیٹس کیا ہے؟
ٹوئٹر کے فلیٹس فیچر کے تحت صارفین کو یہ سہولت حاصل تھی کہ ان کی ٹویٹ چوبیس گھنٹے کے بعد پروفائل سے غائب ہو جاتی تھی۔
سنیپ چیٹ اور فیس بک طرز کا یہ فیچر لانچ کیے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا تھا۔
اسی دوران جون 2021 میں ٹوئٹر کی جانب سے یہ اعلان بھی سامنے آیا تھا کہ ’آمدن میں اضافے کے لیے فلیٹس پر اشتہار چلائے جائیں گے۔‘
We’ve been listening to this feedback and working to create new capabilities that address some of the anxieties that hold people back from talking on Twitter. Today, in Brazil only, we’re starting a test (on Android and iOS) for one of those new capabilities. It’s called Fleets. pic.twitter.com/6MLs8irb0c
— Kayvon Beykpour (@kayvz) March 4, 2020