Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ نے ’دنیا کے مہنگے ترین‘ کھانے کھائے ہیں؟

مین ہیٹن میں آلو کے چپس 200 ڈالر کے ملتے ہیں (فوٹو: الرجل)
دنیا کے  پرتعیش ریستوران خاص قسم کے کھانے تیار کرنے میں جدت پیدا کر رہے ہیں، جن کی قیمت صرف امیر لوگ ہی ادا کر سکتے ہیں۔ ان کھانوں میں مہنگے اجزا شامل کیے جاتے ہیں۔
دنیا کا سب سے مہنگا کیویار
الرجل ویب سائٹ کے مطابق ایک کلو ایرانی کیویار کی قیمت 34 ہزار 500  ڈالر تک پہنچنے کے بعد یہ دنیا کے مہنگے ترین کھانوں میں سرفہرست ہے۔ 
یہ ایک ہیرا کہلاتا ہے اور اسے ایک نایاب سفید رنگ کی سٹارجن مچھلی کے انڈوں سے نکالے جاتے ہیں جس کی عمر 60 سے 100 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ 
دنیا کا سب سے مہنگا فاسٹ فوڈ
فاسٹ فوڈ پسند کرنے والوں کے لیے ڈَچ کمپنی ریمیہ انٹرنیشنل نے پانچ ہزار 964 ڈالر کے برگر کی پیشکش کی ہے، جسے ’گولڈن بوائے‘ کہا جاتا ہے۔ اس میں جاپانی ’واگیو‘ گائے کے گوشت سے لے کر خوردنی سونے کے پتوں تک پریمیم اجزا شامل کیے گئے ہیں۔
امریکہ کے شہر مین ہیٹن میں ’سرینڈیپٹی 3‘ نامی ریستوران میں دنیا کے سب سے مہنگے آلو کے چپس ملتے ہیں۔ فرائز کی ایک بڑی ڈش کی قیمت 200 ڈالر ہے۔ آلو کے چپس کو کسی محلول میں ڈبو کر فرائی کیا جاتا ہے۔

ایک کلو ایرانی کیویار کی قیمت 34 ہزار 500 ڈالر ہے (فوٹو: الرجل)

انتہائی مہنگے کھانوں کی فہرست میں کالے رنگ کی 2500 ڈالر کی فی کالا ’ایام سیمانی‘ مرغی ہے، جبکہ اطالوی ٹرفلز 2100 ڈالر فی کلو، اور سوشی شیف انجلیٹو ارانیٹا کی بنی ہوئی سوشی سونے کے پتوں میں لپٹی ہوئی ہوتی ہے جس کے پانچ پیس دو ہزار ڈالر میں ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ ’کوبی لوواک‘ کا شمار دنیا کی مہنگی ترین کافی میں ہوتا ہے جس کا آدھا کلو سے کم کا پیکٹ تین سو ڈالر میں فروخت ہوتا ہے۔

شیئر: