اردن کا طیارہ 133 مسافروں کے ساتھ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
اردن کا طیارہ 133 مسافروں کے ساتھ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
پیر 2 اگست 2021 15:21
ملکہ عالیہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے 10منٹ قبل اتارا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
اردن کی رائل ایئرلائنز نے اطلاع دی ہے کہ ان کے ایک طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ائیرلائن نے پیر کو اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قاہرہ سے عمان جانے والی پرواز آر جے 508 کو اردن کے دارالحکومت عمان کے ملکہ عالیہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے مقررہ وقت سے 10منٹ قبل ہنگامی لینڈنگ پر مجبور کیا گیا۔
ایئرلائنز نے ایک بیان میں کہا کہ فلائٹ آر جے 508 نے ایئرپورٹ کے مین رن وے پر کامیابی سے لینڈنگ کی ہے۔
ائیرلائنز نے واضح کیا ہے کہ جہاز پر سوار تمام 133 مسافراورعملے کے چھ ارکان محفوظ ہیں اور انہیں جہاز سے نکال کر ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ رائل ایئرلائنز اس وقت متعلقہ حکام کے ساتھ جہاز میں تکنیکی خرابی کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔