موبائل ایپلی کیشنز جو آپ کے سفر کو آسان بنا دیں
گلوبل شارک ٹریکر نقشے کے ذریعے ساحلوں میں شارک کے حملوں کے مقامات کا پتہ لگاتی ہے۔ (فوٹو: الرجل)
ماہرین ٹیکنالوجی نے سفر کو آسان، تفریح بخش اور آرام دہ بنانے کے لیے چند بہترین ایپلی کیشنز کی مکمل فہرست پیش کی ہے۔
پیک پوائنٹ ایپلی کیشن
ٹریول بیگ اور ٹریول لوازمات تیار کرنے میں مدد کے لیے یہ ایپلی کیشن صارفین کو انتہائی اہم اشیاء کی مکمل فہرست فراہم کرتی ہے۔
گلوبل شارک ٹریکر ایپ
یہ ایپلی کیشن دنیا کے نقشے کے ذریعے ساحلوں میں شارک کے حملوں کے مقامات کا پتہ لگاتی ہے جو اس جگہ آپ کی موجودگی کا تعین کرتی ہے۔ ایپلی کیشن سمندر میں موجود کسی بھی شارک کے ٹھکانے کو بھی دکھاتی ہے اور اگر ان میں سے کوئی ایک منٹ سے بھی کم وفقے پر ہو تو صارف کو خبردار کرتی ہے۔
QSun ایپلی کیشن
یہ ایپلی کیشن آپ کو سورج کی روشنی اور وٹامن ڈی کے فوائد حاصل کرنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ صحت مند جلد کے لیے آپ کے جسم کو سورج کے سامنے لانے کے لیے صحیح وقت بتاتی ہے اور تیز دھوپ اور اس کی نقصان دہ UV شعاعوں سے بچاتی ہے۔
ٹائڈز نیئر می ایپ
یہ ایپلی کیشن ساحلی علاقوں میں لہروں کے اوقات اور ان کے وقوع پذیر ہونے کی پیش گوئی کرنے میں مدد دیتی ہے، جبکہ بڑی لہروں کے بارے میں بھی انتباہ دیتی ہے جو تیراکوں کی زندگی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہیں۔