14 اگست کو متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو پاکستان کے 75 یوم آزادی پر پاکستانی جھنڈے سے روشن کیا گیا۔
سنیچر کو یو اے ای میں پاکستانی ایمبیسی نے عمارت کو پاکستانی جھنڈے سے روشن کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔
مزید پڑھیں
-
اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی امارات کے لیے پروازیں شروعNode ID: 591121
-
اماراتی قیادت کی طرف سے پاکستان کو تہنیتی پیغامNode ID: 591371
اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اسی طرح کا پیغام نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم جبکہ ولی عہد ابو ظبی اور مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد بن زاید نے بھی صدر ڈاکٹر عارف علوی کو روانہ کیا ہے۔
تینوں اماراتی رہنماؤں نے پاکستان کی سلامتی اور مزید ترقی کے علاوہ کامیابی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
Dubai’s Burj Khalifa, the world’s tallest building, illuminated with colors of the Pakistani flag this evening to mark 75th Independence Day of Pakistan. #PakistanZindabad #PakistanIndependenceDay #14AugustAzadiDay #14August @ForeignOfficePk @GovtofPakistan @FMPublicDiploPK pic.twitter.com/2eM7L5zrtK
— Pakistan Embassy UAE (@PakinUAE_) August 14, 2021