Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

ملزم ظاہر جعفر کو 30 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد میں سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
پیر کو ہونے والی پیشی کے دوران ملزم کی روبکار کی بنیاد پر حاضری لگائی گئی۔ ملزم ظاہر جعفر کو بخشی خانے میں رکھا گیا اور عدالت پیش نہ کیا گیا۔
کیس کی سماعت کرنے والے جوڈیشل میجسٹریٹ ثاقب جواد نے ملزم ظاہر جعفر کو 30 اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے کہ 20 جولائی کو سابق سفیر شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔
اس مقدمے کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور اس کے والدین سمیت دیگر ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ 

شیئر: