Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

’سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر بات چیت کی ہے۔
سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ نے خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال کے علاوہ افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کابھی جائزہ لیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے متعدد باہمی دلچسپی کے امور پر یکساں موقف کا اظہار کیا ہے۔
قبل ازیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے کابینہ اجلاس میں افغان عوام کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ افغانستان میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کے خواہشمند ہیں۔
 

شیئر: