Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے نئے مریض ایک ہزار سے کم، مزید 3 لاکھ 828 ٹیسٹ

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 14 ہزار 396 ہوگئی(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز ایک ہزار سے کم سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
سنیچر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 998 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 14 ہزار 396 ہوگئی۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’ کورنا کے نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔‘
وزارت صحت کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 3 لاکھ 828 ٹیسٹ کیے گئے ہیں‘۔
بیان میں وزارت نے بتایا کہ ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران  زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 4 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد  دو ہزار 35 ہوگئی‘۔
متاثرہ مریضوں میں سے مزید ایک ہزار570 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6 لاکھ 98 ہزار 989 ہوگئی ہے۔
وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی پھر ہدایت کی ہے۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق’ پچھلے چوبایس گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 66 ہزار 572 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ 56 ہزار 765 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: